منگلورو7؍نومبر (ایس او نیوز) مینگلور سمیت کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں بادلوں کی گرج اور بجلی کی کڑک کے ساتھ اچانک شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے ایک شخص ہلاک اور بھاری مالی نقصان ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
کوکاڈی کے ایک گاوںآریاپو میں گھر پر بجلی گرنے کے نتیجے میں سندرا(۴۷سال) کی موت واقع ہوئی ، جبکہ گرجا نامی خاتون کے گھر کی چھت اڑ گئی جس کے نتیجے میں اسے ہونے والے نقصان کا اندازہ ایک لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔الیکٹرک کھمبوں کے جڑ سے اکھڑنے اور لائنوں پر درختوں کے گرنے سے میسکوم کو بھاری نقصان ہواہے۔اس کے علاوہ کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوجانے سے عوام کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔
مینگلور کے ایک سہکاری بینک میں تین لوگوں کی اچانک ہوئی موت پر بھی شبہ ہے کہ یہ اموات بھی بجلی گرنے سے ہوئی ہیں۔